COMMERCIAL SHOPS working without COMMERCIAL METER / INSTALLATION OF COMMERCIAL METERS UMER FAROOQ COLONY SECTOR 19A AND 17B BALDIA

COMMERCIAL SHOPS working without COMMERCIAL METER Reviews & Complaints

By: Syed shafiq shakir

Contact information:
COMMERCIAL SHOPS working without COMMERCIAL METER

محترم سر ،
اسلام وعلیکم
گزارش ھے کہ ھمارے علاقہ کی کمرشل دوکانیں بغیر میٹرز کے عرصہ داراز سے چل رہیں ہیں جس میں بڑی تعداد میں اسکولز، جنرل اسٹورز ، وائلڈنگ شاپز اور دیگر کاروباری دوکانیں شامل ھیں ۔ ھمارے اردگرد کے علاقوں میں نئی تاریں لگائی گئی ھیں جوکنڈے سے نجات کیلیے کراچی الیکٹرک نے متعارف کروائی ھیں یہ اقدام کراچی الیکٹرک کا بہت بڑا کارنامہ ھے مگر ھمارے علاقے کے لوگ اس بہترین سہولت سے محروم ھیں جس وجہ سے اھل علاقہ بہت طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب برداشت کرتے ھیں کیونکہ آپکے ادارے کی پالیسی ھے جن علاقوں میں بجلی کی چوری ھوتی ھو وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ھو گی زیادہ تر صارفین جن کے میٹر لگے ھیں اور وہ اپنے واجبات بھی بروقت ادا کرتے ھیں مگر وہ بھی ان لوگوں کے جرم کی سزا کاٹ رھے ھیں۔
آپ سے ہمدردانہ درخواست ھے کہ ھمارے علاقوں میں نئی تاریں لگانے کے احکامات دیئے جائیں آور جن لوگوں کے الیکٹرک میٹر اب تک نہیں لگے اور وہ بے دردی سے بجلی استعمال کر رھے ھیں ان لوگوں کے میٹرز جتنا جلدی ھو سکتا ھو طاقت کو استعمال کرتے ھوے لگائے جائیں اس اقدام سے آپکے ادارےکو بھی خاطر خواہ فائدہ ھوگا اور یہاں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکے گا۔

العارض

سید شفیق شاکر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us