Leopard Courier Service Reviews & Complaints
By: Rehmat Aziz Khan
Contact information:
Leopard Courier Service Islamabad
.
۱۔بخدمت جناب منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر
Leopards Courier Services (Pvt.) Ltd.
اسلام آباد / ہیڈ آفس، کراچی
۲۔انچارج لیپرڈ کورئیر سروس، بھارہ کہو، اسلام آباد03085145512
۳۔عدیل صاحب انچار اسلام آباد آفس، لیپرڈ کورئیر سروس ، آئی ٹین تھری، اسلام آباد 03183877988
۴۔انچارج چکوال آفس، لیپرڈ کورئیر سروس چکوال 03228989624
موضوع: کیڈٹ کالج چکوال کے نام ارسال کردہ خط کی بروقت عدم ترسیل، غلط روٹنگ اور غیر ضروری تاخیر کے خلاف شکایت
محترم جناب!
میں نے مورخہ 21 ستمبر 2026 کو لیپرڈز کورئیر سروس، بھارہ کہو، اسلام آباد کے دفتر سے ایک اہم خط Cadet College Choa Saiden Shah, Chakwal کے لیے ارسال کیا۔ اس سلسلے میں مجھ سے کورئیر چارجز کی مد میں 440 روپے جبکہ 60 روپے PRA Sales Tax وصول کیا گیا، یعنی مجموعی طور پر 440 روپے ادا کیے گئے۔
مجھے بتایا گیا تھا کہ مذکورہ خط دوسرے روز یعنی 22 ستمبر 2026 تک پہنچ جائے گا، مگر افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ آج 24 ستمبر 2026 تک بھی خط متعلقہ منزل پر نہیں پہنچایا گیا۔
مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ میرے خط کو اسلام آباد سے براہ راست چکوال پہنچانے کے بجائے غلطی سے گوجر خان بھیج دیا گیا، جہاں یہ ایک دن تک یہ خط گوجر خان کے دفتر میں پڑا رہا۔ بعد ازاں اسے چکوال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے باوجود تاحال متعلقہ بندے تک اس کی ترسیل نہیں کی گئی۔
کورئیر کی آن لائن ٹریکنگ میں درج تفصیلات حسب ذیل ہیں:
• Shipment Picked at ORIGIN ISLAMABAD
21 ستمبر 2026، شام 6:36 بجے
• Inter Transfer at GUJAR KHAN
22 ستمبر 2026، صبح 11:16 بجے
• Inter Transfer at CHAKWAL
23 ستمبر 2026، دوپہر 1:57 بجے
مندرجہ بالا ریکارڈ سے واضح ہے کہ خط 21 ستمبر کو اسلام آباد سے بک ہوا، 22 ستمبر کو غلط طور پر گوجر خان بھیجا گیا، 23 ستمبر کو چکوال پہنچ گیا، مگر 24 ستمبر 2026 تک بھی منزل پر ڈیلیور نہیں کیا گیا۔
میں نے اس معاملے کے حل کے لیے لیپرڈز کے بھارہ کہو آفس، اسلام آباد ہیڈ آفس اور چکوال آفس سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا، مگر مجھے کوئی تسلی بخش جواب یا عملی حل فراہم نہیں کیا گیا۔
مزید برآں، میں نے لیپرڈز کے آن لائن شکایتی نظام کے ذریعے بھی شکایت درج کروائی، جس کا Complaint No. 3237966 ہے، لیکن اس کے باوجود خط تاحال ڈیلیور نہیں کیا گیا۔
یہ امر خاص طور پر قابلِ تشویش ہے کہ صارف سے مقررہ کورئیر فیس اور سیلز ٹیکس وصول کرنے کے باوجود کمپنی کی جانب سے خط کو نہ صرف مقررہ وقت میں منزل تک نہیں پہنچایا گیا بلکہ اسے غلط شہر کی طرف روانہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی وقت ضائع ہوا اور خط کی بروقت ترسیل کا مقصد ہی فوت ہوگیا۔
میری استدعا
مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں استدعا ہے کہ:
1. میرے خط کی عدم ترسیل اور غلط روٹنگ کے معاملے کی فوری انکوائری کی جائے۔
2. یہ معلوم کیا جائے کہ اسلام آباد سے چکوال جانے والے خط کو گوجر خان کیوں بھیجا گیا اور اس غلطی کا ذمہ دار کون اہلکار یا متعلقہ دفتر ہے۔
3. چکوال پہنچنے کے باوجود خط کو Cadet College Choa Saiden Shah تک بروقت کیوں نہیں پہنچایا گیا، اس کی بھی وضاحت طلب کی جائے۔
4. میری آن لائن شکایت No. 3237966 پر کی گئی کارروائی کی مکمل تفصیل مجھے فراہم کی جائے۔
5. خط کو فوری طور پر متعلقہ منزل یعنی Cadet College Choa Saiden Shah, Chakwal پر پہنچایا جائے اور Proof of Delivery (POD) مجھے فراہم کیا جائے۔
6. مجھ سے وصول کیے گئے 440 روپے کورئیر چارجز اور 60 روپے PRA Sales Tax سمیت ادا شدہ رقم کی واپسی یا قانون کے مطابق مجھے ہرجانہ ادا کیا جائے، مروجہ قاانونی پالیسی اور متعلقہ شرائط کے مطابق مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔
7. اس غفلت کے ذمہ دار متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کمپنی کے قواعد کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے۔
8. اگر تحقیقات سے یہ ثابت ہو کہ کمپنی یا اس کے متعلقہ اہلکاروں نے قابلِ اطلاق قانون، لائسنس کی شرائط یا صارف کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے تو معاملہ متعلقہ ریگولیٹری/قانونی اتھارٹی کو بھیجا جائے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے، جس میں ضرورت پڑنے پر لائسنسنگ کارروائی بھی شامل ہو۔
9. مجھے اس شکایت پر کی گئی کارروائی اور حتمی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔
میں امید کرتا ہوں کہ ایک ذمہ دار کورئیر سروس ہونے کے ناطے لیپرڈز انتظامیہ اس معاملے کو محض ایک معمولی تاخیر سمجھنے کے بجائے صارف کو فراہم کی جانے والی سروس میں ہونے والی واضح انتظامی اور آپریشنل کوتاہی کے طور پر دیکھے گی اور فوری طور پر اس کا ازالہ کرے گی۔
بصورتِ دیگر مجھے اپنے قانونی و صارف حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ صارف عدالت اور دیگر مجاز قانونی/ریگولیٹری فورمز سے رجوع کرنے کا حق محفوظ ہے۔
درخواست گزار:
رحمت عزیز خان مکان نمبر ۵ گلی نمبر ۲، محلہ چوھدریان، ڈھوک موہری، بھارہ کہو، اسلام آباد
واٹس ایپ نمبر 03365114595
[email protected]
تاریخ: 24 ستمبر 2026
شکایت نمبر: 3237966
بکنگ کی تاریخ: 21 ستمبر 2026
روانگی: Leopards Courier, Bhara Kahu, Islamabad
منزل: Cadet College Choa Saiden Shah, Chakwal
کورئیر چارجز: Rs. 440/-
PRA Sales Tax: Rs. 60/-
—————————————————-
How to file a complaint against Leopard Courier Service?
* Go to page
* Write Leopard Courier Service in company name section and write your complaint in detail
* Enter your personal information (email will not be published)
* Get refund / replacement / damages from Leopard Courier Service.