ملتان کڈنی سنٹر / ایمرجنسی لیڈی ڈاکٹر مس بیھیو

ملتان کڈنی سنٹر Reviews & Complaints

By: محمد اسحاق

Contact information:
ملتان کڈنی سنٹر ملتان کڈنی ڈیزیز سنٹر

محترم میرا کزن کڈنی پیشنٹ تھا۔ میں اس کے ساتھ ملتان کڈنی ڈیزیز سنٹر ٹریٹمنٹ کروایا۔ پہلے تو ہم دو دن بیڈ خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے ایمرجنسی میں وہاں کی لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ یہاں صرف ملتان کے مریض دیکھے جاتے ہیں۔ صرف ملتان کے لوگوں کا حق ہے۔ پھر دو دن کے انتظار کے بعد ہم چلے گئے پھر دو دن بعد پھر کسی سفارش سے ہم آئے ایمرجنسی میں ڈائلسز کروائے۔ وہاں کا باقی سٹاف انتہائی قابل ، شفیق اوربہت ہی اعلیٰ مہارت اوراخلاق کا حامل تھا۔ چار دن میں مریض کے ساتھ رہا۔ میں نے شوکت خانم ، شفا اسلام آباد اوربہت سارے ہسپتالوں میں اپنے رشتہ داروں کو لے کر گیا۔ لیکن کڈنی سنٹر ملتان کے تمام سٹاف نے بہت اعلیٰ خدمات سرانجام دیں۔ اوربہت متاثر کیا دل سے ان کے لئے دعائیں نکلتی رہیں۔ پھر جب ڈسچارج ہوئے اورمیں پھر ایمرجنسی کی لیڈی ڈاکٹر کے پاس گیا کہ پھر ہمیں اپوائنٹمنٹ دے دیں کب ڈائلسز کروانے آئیں۔ تو پھر اسی ڈاکٹر نے بڑے سخت لہجے میں کہا کہ یہاں نہیں ہوسکتے آپ اپنے شہر جائیں۔ یہ صرف ملتان کے لوگوں کا حق ہے ۔ دوسرے شہر کے لوگوں کا ہم علاج نہیں کرتے۔
برائے مہربانی اس پر توجہ دیں۔ ہاں آپ کے سیکیورٹی کا عملہ خاص طور پر ان کے ہیڈ اکثر رات کو چکر لگاتے اوربڑی شفقت فرماتے رہے لواحقین سے بہت تعاون کیا انہوں نے۔
بس ایمرجنسی میں لیڈی ڈاکٹر نے بہت تعصب کا مظاہرہ کیا جس سے بہت دکھ ہوا۔

—————————————————-

How to file a complaint against ملتان کڈنی سنٹر?

* Go to page
* Write ملتان کڈنی سنٹر in company name section and write your complaint in detail
* Enter your personal information (email will not be published)
* Get refund / replacement / damages from ملتان کڈنی سنٹر.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us