Apple Mobiles Shop, Katchery road near HBL Bank, Mandibahaudin / Collected Money, No Reciept. Not satisfied from repair of mobile phone

Apple Mobiles Shop, Katchery road near HBL Bank, Mandibahaudin Reviews & Complaints

By: Hafiz Asad Shoukat

Contact information:
Apple Mobiles Shop, Katchery road near HBL Bank, Mandibahaudin Mandibahauddin

سلام علیکم !
کل 4 جنوری 2020 کو شام 6 بجے ایپل موبائل نامی دوکان جو کہ منڈی بہاوالدین کچہری روڈ، عقبی گلی حبیب بنک پر واقع ہے۔ نئے ، پرانے موبائل خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ موبائل ریپئرنگ کا کام بھی کرتے ہیں پر میں نے اپنا موبائل سام سنگ کا سکرین پینل مرمت یا تبدیلی کیلئے جمع کروایا جسکی قیمت و مزدوری 2800 روپے طے پا گئ اور مجھے ایک گھنٹے تک وصول کرنے کا ٹائم دے دیا گیا۔ رسید طلب کرنے پرانکار کر دیا گیا اور وزٹنگ کارڈ تھما دیا کہ آپ یہی دکھا کر موبائل وصول کر لینا۔
ایک گھنٹے بعد جب میں نے مقررہ رقم 2800 ادا کرکے موبائل وصول کیا تو اس پر سکاچ ٹیپ کی گئی تھی مکمل اور مجھے کہا گیا کہ آدھا گھنٹہ مزید لگا رہنے دیں موبائل مکمل ٹھیک ہو گیا ہے مظبوط ہوگا ٹیپ لگے رہنے سے۔
گھر پہنچ کر میں نے موبائل کو چارج کیا اور تقریبا 2 گھنٹے بعد آن کیا تو نئی ڈالی گئی سکرین پر لائنیں بدستور تھیں اور ٹچ سکرین بھی صحیح طرح کام نہیں کر پا رہی تھی۔ رات زیادہ ہونے کہ باعث اس وقت واپس نہیں گیا اور آج صبح 05 جنوری 2020 بروز منگل 11 بجے مذکورہ دوکان پر کمپلینٹ لے گیا کہ یہ تو
صحیح نہیں ہوا۔
دوکاندار نے موبائل دیکھنے کے بعد انتہائی بد اخلاقی سے یہ کہہ کر بات ٹال دینا چاہی کہ یہ تو پینل ہی ٹوٹا ہوا ہے چلے گا کیسے؟؟؟
میں نے تفصیل سے ساری بات بتائی تو پھر کہنے لگا کہ یہ ہوتے ہی دو نمبر ہیں چل جائیں تو ٹھیک ورنہ ہم کیا کریں۔ میں نے بتایا کہ ابھی کل رات آپ سے ریپئر کروایا ہے تو کہنے لگا کہ کل رات تو دور کی بات میں ایک منٹ پہلے کا کچھ نہیں کر سکتا۔

برائے مہربانی اگر اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز وجود رکھتی ہے اور ادارہ اس قانون پر عملدرآمد کروانے کی اہلیت رکھتا ہے تو میری اس درخواست پر عملدرآمد کیا جائے اور مجھے میرے پیسے واپس دلوائے جائیں جن کے عوض مجھے خراب یا نقلی سکرین پینل تبدیل کرکے میرا پیسہ اور وقت برباد کیا گیا اور مزید یہ کہ ہتک آمیز رویے سے میری عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔
میں ایک شریف شہری ہوں دوکاندار سے بحث و تکرار کی بجائے قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں، میری درخواست کو اہمیت دی جائے۔
شکریہ

درخواست گزار
حافظ اسد شوکت ولد شوکت علی
حال مقیم سلطان پلازہ، جرمن چوک، منڈی بہاوالدین
34402-0605053-7
0300-7758300

—————————————————-

How to file a complaint against Apple Mobiles Shop, Katchery road near HBL Bank, Mandibahaudin?

* Go to page
* Write Apple Mobiles Shop, Katchery road near HBL Bank, Mandibahaudin in company name section and write your complaint in detail
* Enter your personal information (email will not be published)
* Get refund / replacement / damages from Apple Mobiles Shop, Katchery road near HBL Bank, Mandibahaudin.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us