Daewoo Rawalpindi / Terminal Manager excuse on implementation of Covid 19 SOPs

Daewoo Rawalpindi Reviews & Complaints

By: Muhammad imran Abbasi

Contact information:
Daewoo Rawalpindi Daewoo Faizabad Terminal

کورونا کی ہنگامی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کو ملحوض خاطر نہیں رکھا جا رہا، میری ٹرمینل مینیجر سے بات ہوئی انکا کہنا تھا کہ ہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کروا سکتے کیونکہ ایسا کرنے سے ہمارے خرچے پورے نہیں ہوتے جبکہ 4دن پہلے ایبٹ آباد سے فیض آباد ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ایک سیٹ پر ایک سواری کو بیٹھا کر لایا گیا، میں نے منیجر سے پوچھا کیا ہماری جان قیمتی نہیں تو موصوف کا جواب تھا ہم اس چیز کے قائل نہیں ٹکٹ کا ریٹ زیادہ کر اپنے خرچے پورے کرنے پر بھی محترم کے پاس کوئی جواب نہ تھا، ٹرمینل کے اندر اور باہر عوام بھیڑ بکریوں کی طرح بھری ہوئی تھی گاڑی میں بیٹھتے وقت کسی کو نا ہی سینیٹائز کیا گیا اور نا ہی کسی کا ٹمپریچر چیک ہوا، موجود ہنگامی حالات میں انکی بےحسی دیکھ کر مجھے شدید افسوس ہوا، گاڑی کی حالت بھی نہایت ابتر ہےسیٹیں ٹوٹی ہوئی نسوار ہر طرف پھیلی ہے اور مچھر ہی مچھر ہیں، میرا گمان ہے شاید اتنی شاندار بس سروس بھی کسی نہایت لالچی اور انپڑھ کو ٹھیکہ پر دے دی گئی ہے، موجود پھٹیچر حالت میں اپنی فیملی کو ایسی سروس پر سفر کروانا موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے میں آج سے انکا بائیکاٹ کرتا ہوں اور اپنی فیملی اور دوستوں کو ایسا رسک لینے نہیں دوں گا، میرا احباب اختیار سے مطالبہ ہے ان پیسے کے لالچیوں کو انسانیت کی فکر دلائیں کم از کم موجودہ حالات میں انکا جہنم نما پیٹ ہماری جانیں لیکر بھی نہیں بھر سکتا خداراہ کورونا کو پھیلانے میں اپنا کردار مت ادا کریں۔
افسوس صد افسوس ایک ہی ایسی بس سروس تھی جس پر ہمیں فخر تھا مگر وہ بھی معیار پر سمجھوتہ کر چکی۔

—————————————————-

How to file a complaint against Daewoo Rawalpindi?

* Go to page
* Write Daewoo Rawalpindi in company name section and write your complaint in detail
* Enter your personal information (email will not be published)
* Get refund / replacement / damages from Daewoo Rawalpindi.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us