Khair pur SEPCO Office / Correct Bill

Khair pur SEPCO Office Reviews & Complaints

By: Jamsher

Contact information:
Khair pur SEPCO Office

جناب اعلیٰ میرا نام جمشیر علی ولد علی نواز سومرو ہے ۔میرا ایک مکان ہے جو کہ ایک کمرے اور ایک باتھروم پر مشتمل اور مسلسل بند رہتا ہے ۔ میں انتہائی غریب انسان ہوں اور کشمور میں گڈو پاور ہاؤس کا ایک پیٹرل پمپ ہے جس پر میں کام کرتا ہوں جس سے مجھے مہانہ 8000 روپے ملتے ہیں میرے نام خیر پور میں سیپکو کا ایک میٹر لگھا ہوا تھاجس کا میٹر نمبر 16381320961600 ہے جو کہ جولائی 2004 سے بھی پہلے کٹا ہوا تھا اور اس ٹائم تقریباً 4553 روپئے مجھ پر واجب الادا تھے جو کہ وقتناً فوقتناً بڑھ رہے تھے ۔میں جس ٹائم سیپکو آفس درخواست لے کر آفس جاتا تو وہاں کا عملہ مجھے یہی بولتا کہ اب بل بڑھ گیا ہے آپ کو کچھ نہ کچھ ادا کرنے پڑیں گے! بل روز بروز بڑھ رہا تھا May 2012میں میرا بل بڑھ کر 76786 ہو گیا جس پر میں جب سیپکو آفس گیا تو مجھے کہا گیا کہ ہم مانتے ہیں کہ آپ پر ناجائز بل ہے لیکن آپ کچھ پیمینٹ جمع کروا دو تو ہم آپ کے کیس کی پی سی بناکر اکاؤنٹ سیکشن بھیجھ دیں گے انشاءُ اللہ آپ کا بل کلیئر ہو جائے گا ۔ جس پر میں نے 5000 ہزار روپئے بینک میں ادا کر دیے ۔لیکن اس کے باوجود بل مسلسل بڑھ رہا تھا ۔ جس کی وجہ سے میں پریشان ہو رہا تھا ۔پھر جنوری 2013 پر میرا بل 124677 روپے پر پہنچ گیا ۔جس پر سیپکو آفس عملے کا پھر وہے کہنا کہ آپ کو کچھ نہ کچھ ادا کرنے پڑیں گے ۔جس پر ہم مجبور انسان آخر کیا کر سکتے ہیں ؟مجبورناً 35000روپے بینک میں دا کرنے پڑے ۔لیکن بل مسلسل بڑھ رہا ہے۔
جناب عالی میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ میرا بل کلیئر کردیا جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us